جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا،شیخ رشید ،زرداری کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر صف میں شامل،بات چیت نہ کی

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسی( آن لائن )پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ کائرہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسامہ کائرہ کی نماز جنازہ لالہ موسی میں ہی ادا کی گئی جنہیں بعد ازاں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چئیرمین آصف علی زرداری، عوامی مسلم لیگ

کے سربراہ شیخ رشید ، پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن، وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، عثمان ڈار، ندیم افصل چن، لطیف کھوسہ سمیت پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینئیر سیاستدانوں نے شرکت کی اسامہ قمر اور ان کے دوست کو لالہ موسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔اس موقع پر زرداری اور شیخ رشید ایک ہی صف میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے لیکن ایک دوسرے سے بات چیت نہ کی ۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اوران کے دوست لالہ موسی کے قریب گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔اسامہ قمر اپنے دوستوں کے ہمراہ لاہور سے لالہ موسی آ رہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، ان کا ایک دوست حمزہ بٹ بھی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما قمر الزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی ہلاکت پر صدمے سے دوچار والدین کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کے اندوہناک حادثے کے بعد ایک دن کے لیے پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اسامہ کائرہ کی حادثہ میں وفات پر دلی افسوس ہوا۔ اس کے علاوہ بھی پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے اس افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور قمر الزمان کائرہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…