اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے مسودے کو مسترد کردیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس استثنیٰ سے متعلق آئی ایم ایف سے مزید رعایت لی جائے جبکہ ٹیکس وصولی ہدف کم کرنے کے لیے
بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے مکمل کرچکے تھے۔ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم بات چیف آئندہ دو روز تک جاری رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی چاہتے ہیں۔