کراچی(این این آئی)سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی رہنمانے کہاکہ ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر۔
صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں۔منظور وسان نے کہاکہ بہت جلد حکومت کے وزراءبھی جیل کے اندر ہوں گے۔احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔منظور وسان نے کہاکہ یہ پہلا رمضان ہے جب غریب عوام پانی پر سحر اور افطار کررہی ہے، سبزی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے۔