جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

این آر او مانگنے اور دینے والے دونوں پر لعنت ہے،شاہد خاقان عباسی ‎‎

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کون این آر او کون مانگ رہا ے؟ عمران خان بتائیں، این آر او مانگنے اور دینے والے دونوں پر لعنت ہے،ملک کا سب سے بڑا ٹیکس چور عمران خان ہے، عوام کے عطیات چوری کرنے والا بھی عمران خان ہے، ہم ثبوت دیں گے۔

پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، نوازشریف، شہبازشریف، احسن اقبال اور میرا بیانیہ ایک ہے، کان کھول کر سن لیں، پاکستان آئین و قانون کے مطابق چلنا چاہیے،شہبازشریف واپس آئیں گے، کوئی خدشہ ہے تو ذہن سے نکال دیں۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان احتساب کرو ہم تمہارا بھی احتساب کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ احتساب ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ٹیکس چور عمران خان ہے، عوام کے عطیات چوری کرنے والا بھی عمران خان ہے اور ہم اس کے ثبوت دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، یہ ایک جماعت ہے، اس سے پہلے بھی لوگوں نے یہ باتیں کرنے کی کوشش کی لیکن یہ خام خیالی ذہن سے نکال دیں، نوازشریف، شہبازشریف، احسن اقبال اور میرا بیانیہ ایک ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کھلے ذہن سے کان کھول کر سن لیں، بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے، تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر ملکی ترقی اور سالمیت کیلئے کام کریں، کوئی جھگڑا کوئی ناراضی نہیں، پاکستان کے عوام کو تکلیف ہے، اس کے لیے سب مل کر کام کریں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم گیس کی قیمتوں اور معیشت کا حل دے چکے۔

اگر وزیراعظم نہ سننا چاہیں یہ ان کی مرضی ہے، عوام تکلیف میں ہیں، مہنگائی دگنی ہوئی ہے، ملک کی ترقی 8 ماہ میں آدھی ہوچکی ہے، اب بھی وقت ہے عمران خان سنبھل جائیں، ورنہ سیاست پیچھے رہ جائے گی اور عوام آگے ہوں گے پھر ملک میں آمریت کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کو نکال دیا یہ ان کی کارکردگی ہے، پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کے 5 سال برداشت نہیں کرسکتے۔

8 ماہ میں دگنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی، یہ عمران خان، شاہ محمود اور جو چلے گئے ان سورما کا تحفہ ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تب یہ قیمت بڑھائی جاتی ہے، آج یہ بات عوام سے خفیہ رکھی جاتی ہے جب آج سے ایک سال پہلے تیل کی قیمت 65 ڈالر پر تھی تو پیٹرول 70 روپے پر تھا لیکن آج بھی قیمت 65 ڈالر ہے آج پھر پیٹرول مہنگا کیا جارہا ہے۔

عمران خان اور ان کی ٹیم یہ عوام کو سمجھائیں۔شہبازشریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ’شہبازشریف واپس آئیں گے، کوئی خدشہ ہے تو ذہن سے نکال دیں، وہ دس دن پہلے گئے ہیں اور ہفتہ دس دن میں آجائیں گے۔ این آر او سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی بتائیں گے کون این آر او مانگ رہا ہے، این آر او جو مانگ رہا ہے اس پر بھی لعنت، اور دینے والے پر بھی لعنت، عمران خان اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ خود حقیقت بھول جاتے ہیں، آج عوام بھی پریشان ہیں کہ سچ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…