اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر میزائلوں سے حملہ کیا وہاں پر بھارتی آرمی چیف بھی موجود تھے لیکن ان کو براہ راست ٹارگٹ کرنے کے بجائےجنرل بپن راوت کے دائیں بائیں میزائل کیوں گرائے گئے؟سنسنی خیز انکشافات

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے ایک اہم پریس کانفرنس کی جس میں سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر بھی شریک تھے ۔ اس اہم پریس بریفنگ کے بعد نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بریفنگ کا بنیادی مقصد یہ نظر آرہا تھا ۔

جب فروری کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی تھی اور پاکستان نے انڈیا کے جہاز بھی گرائے تھے تو ان دنوں میں پاکستانی فوج کا جو ردعمل تھا وہ کافی سخت تھااو ر انڈیا کا کافی نقصان ہوا تھا لیکن پاکستان نے کوشش کی تھی کہ صورتحال زیادہ کشیدہ نہ ہو تو جو انڈیا کا نقصان ہورہا تھا اور جو کارروائی پاکستانی فوج کررہی تھی اس کا اعلان نہیں کیا جارہا تھا۔تو اب جبکہ ہندوستان کا میڈیا اور حکومت ہے وہ اب بھی کشیدگی ختم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہا تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوالات کے انداز میں کچھ معلومات دنیا کے ساتھ شیئر کی ہے بس صرف انہوں نے یہ بتایا ہے کہ جب آپ میزائل کی بات کررہے تھے میزائل فائر کرنے کی تیاری کررہے تھے توہم نے ایک دو نہیں چھ میزائل آپ پر فائر کئے تھے اور جو مقبوضہ جموں کشمیر میں ایک نوشہرہ کا علاقہ ہے وہاں پر جو بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ہے انہوں نے یہ کھلے الفاظ میں کہا کہ وہاں پر حملہ ہوا تو کیا آپ ہمیں بتائیں گے کہ وہاں پر کون کون موجود تھا تو میں نے بعد میں ان سے یہ سوال کیا تھا کہ کیا وہاں پر انڈین آرمی چیف موجود تھے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ یہ جی یہ کسی انڈین جرنلسٹ سے پوچھیں اور انہوں نے تردید نہیں کی کہ وہاں پر انڈین آرمی چیف موجود تھے نہیں موجود تھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کا ردعمل جو ہے وہ بہت سخت تھا۔

پاکستان نے ایک ایسی جگہ پر بھی حملہ کیا جہاں پر انڈین آرمی چیف خود موجود تھے لیکن جان بوجھ کر براہ راست ان کوٹارگٹ نہیں کیا گیا ۔دائیں بائیں میزائل گرائے گئے تاکہ ان کو میسج مل جائے کہ اگر آپ نے پاکستان کے کسی شہر کو ٹارگٹ کیا تو پھر ہم براہ راست آپ کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں تو یہ جو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس تھی تو اس میں نہ صرف بھارت کو ایک سخت پیغام دیا گیا ہے کہ کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی اور اگر آپ نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ بند نہ کیا اور جو لائن آف کنٹرول پر آپ کر رہے ہیں اگر وہ آپ نے بند نہ کیں تو پاکستان دوبارہ بھی آپ کے جو حملے ہیں ان کا انتہائی سخت جواب دے سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…