اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین نے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالہ سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔جہانگیر ترین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے حوالے سے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبریں غلط ہیں۔ایسی من گھڑت خبریں جان بوجھ کر پارٹی میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے لگوائی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے والے عناصر کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزیر اعظم کی جانب سے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیاتھا۔