اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غلام سرورخان میر ے نہایت قابل احترام بھائی ہیں ،انکی دل سے عزت کرتی ہوں ،غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میر ے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا بریفنگ میں گیس کمپنیوں کی بد انتظامی کے بارے میں حقائق سے قوم کو
آگاہ کیا تھا، گیس کے مسئلے کے ذمہ داران کمپنیوں کے اعلی عہدے داران ہیں، ان عناصر کو بے نقاب کیا جنہوں نے سازش کی۔انہوں نے کہا کہ غلام سرورخان میر ے نہایت قابل احترام بھائی ہیں ،انکی دل سے عزت کرتی ہوں۔معاون خصوصی نے کہا کہ غلام سرور خان کی وزارت سے متعلق میر ے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ سیاق وسباق بدل کر کچھ اور رنگ دینا افسوسناک ہے۔