ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں 8دھماکے کس نے کروائے ؟پکے ثبوت مل گئے ،سنسنی خیز انکشافات

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں بھارت اور تامل ٹائیگرز کے ملوث ہونے کا انکشاف میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا دھماکوں میں دہشت گرد تنظیم تامل ٹائیگرز کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں ۔بھارت سری لنکا کے چین کی طرف جھکاؤ سے نا خوش تھا اور اس حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘سری لنکا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس دہشت گردی کے پیچھے ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے ۔ جبکہ جس دہشت گرد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ سری لنکا میں ہونے والا خود کش حملہ اس نے کیااور اس کا تعلق پاکستان سے ہے سراسر جعلی ہے۔یہ ویڈیو بھی ’’را‘‘ نے پاکستان کا نام بدنام کرنے کے لیے اور پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر سازش کے تحت پھیلائی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کی منصوبہ بندی کے تحت جس وقت سری لنکا میں یہ دھماکے ہوئے تو اس کے آ ٹھ منٹ بعد تمام بڑے بھارتی میڈیا پر یہ خبر چلا دی گئی کہ ان دھماکوں میں جو خود کش حملہ آ ور اور ما سٹر مائنڈ ہیں ، ان کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش کی لیکن دھماکوں سے متعلق اہم ترین انکشافات اور ثبوت سری لنکن ایجنسیوں کے پاس آ چکے ہیں جس میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ ہے ، اس حوالے سے جو ویڈیو اور ایک تنظیم کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری کا بیان سامنے لایا گیا وہ بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کی منصوبہ بندی کا ہی حصہ تھا کیونکہ اسی طرح پلوامہ حملہ کی جعلی ویڈیو اور جعلی بیان سامنے لایا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ سری لنکن دہشت گرد تنظیم تامل ٹائیگرز کو ماضی میں بھی بھارتی فنڈنگ حاصل رہی جبکہ دہشتگردی تنظیم کے دہشت گردوں کی ٹریننگ بھی بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ ہی کرتی رہی ہے ۔ دوسری جانب سری لنکا میںہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 300سے تجاوز کر چکی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بیشتر زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…