راولپنڈی(اے این این) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا تاہم آج کراچی میں صورتحال ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ 2014 میں کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر تھا تاہم آج درجہ بندی میں یہ 70ویں نمبر
پر ہے اور دنیا کے بڑے شہر اس درجہ بندی میں کراچی سے پیچھے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کراچی میں صورتحال آج ماضی کے برعکس بہت بہتر ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت، سیکورٹی فورسز خصوصی طور پر انٹیلیجنس ایجنسیوں، پولیس اور سندھ رینجرز کی کارکردگی داد کے لائق ہے، انشااللہ کراچی میں مزید امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔