پشاور(اے این این)خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان نے تنخواہوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی بڑ ھ گئی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا۔خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی لاکھوں روپے کی تنخواہوں کی وصولی کے باوجود بھی خوش نہیں۔ صوبائی اسمبلی کا ایک رکن موجودہ وقت میں 80 ہزار روپے تنخواہ وصول کر رہا ہے دیگر مراعات بھی شامل کرلی جائیں تو بات 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد روپے تک پہنچ جاتی ہے، اسمبلی اجلاسوں
کے دوران ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملنے والے الائونسز اس کے علاوہ ہیں۔ اسمبلی کے سپیکر نے بھی اراکین اسمبلی کی جانب سے اضافے کی تائید کر دی۔شہریوں کا کہنا ہے صوبائی خزانے پر پہلے ہی بوجھ ہے، کفایت شعاری اور بچت کا نعرہ لگانے والے عوام کا بھی تو سوچیں۔ اراکین اسمبلی کی شاہانہ تنخواہیں اور مراعات کے باوجود مزید اضافے کے مطالبے سے غربت کے مارے عوام میں بے چینی اور مایوسی پھیلنے میں اضافے کے خدشات ہیں۔