اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات کی خبر شائع کرنے پر مقامی انگریزی اخبار کی جانب سے معذرت کر لی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریزی اخبار کی جانب سے باضابطہ معذرت کرتے ہوئے آرٹیکل شائع کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ آئی ایس پی آ ر کی جانب سے خبر کی تردید کر تے ہوئے اسے جعلی قرا ر دیا گیاہے ، ہمیں پاک فوج کے ترجمان کا موقف جانے بغیر اس خبر کی اچانک
اشاعت پر افسوس ہے اور اس پر معذرت خواہ ہیں ۔اخبار کی جانب سے کہا گیاہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور سامنے آنے والے نتائج آئی ایس پی آر کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے جبکہ جس ملٹری ذرائع سے خبر لی گئی اس کا نام بھی سامنے لایا جائے گا جو کہ ادارے کے کوڈ آف کنڈٹ کا معاملہ ہے ۔واضح رہے کہ مقامی انگریزی اخبار کو پاک فوج کی جانب سے آرمی چیف اور چوہدری نثار کے درمیان ہونے والی بے بنیاد خبر پر نوٹس بھیجا گیا تھا۔