تہران (آئی این پی ) وزراعظم عمران خان کے نام ایران میں دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ نے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ملنے والی اپنی جنوب مغربی علاقوں کی سرحدوں سے دہشتگردوں کے داخلے کو روکنے کیلئے اقدامات کریں،پاکستان افغانستان،ہندوستان، کشمیر اور تورخم بارڈر کی طرح ایران کے ساتھ بھی اپنی سرحدوں پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کی جانب توجہ دے ، ایران و پاکستان
کے عوام ہمیشہ دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں کے اہلخانہ نے اس خط میں وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلی سیاسی اور عسکری حکام سے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان نے افغانستان،ہندوستان، کشمیراور اسی طرح تورخم بارڈر پر سکیورٹی پر خاص توجہ دی ہے اسی طرح ایران کے ساتھ بھی اپنی سرحدوں پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کی جانب توجہ دیں۔