منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ دنیا کا سب سے بااثر ترین ملک قرار، جانتے ہیں اس عالمی فہرست میں پاکستان اور بھارت کو کون سے نمبر ملا؟

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

واشنگٹن (صباح نیوز)دنیا کے با اثر ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق امریکہ پہلے ، چین دوسرے، سعودی عرب 12 ویں، انڈیا 15 ویں، ایران 32 ویں اور پاکستا ن 44 ویں نمبر پر موجود ہے۔

یو ایس نیوز کی جانب سے بی اے وی گروپ کے اشتراک سے دنیا کے با اثر ترین ممالک کے بارے میں جاننے کیلئے سروے کرایا گیا ہے جس کی ذمہ داری یو نیو ر سٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن سکول اور گلوبل مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کمپنی VMLY&R نے نبھائی۔ 80 ممالک میں کیے جانے والے سروے میں 20 ہزار لوگوں کی آراء جاننے کے بعد دنیا کے با اثر ترین ممالک کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔تیزی سے ابھرتی ہوئی سپر پاور چین کو اس فہرست میں دوسرے جبکہ سابق سپر پاور روس کو لسٹ میں تیسری جگہ ملی ہے۔فہرست میں برطانیہ چوتھے، جرمنی پانچویں، فرانس چھٹے، جاپان ساتویں، اسرائیل آٹھویں، اٹلی نویں اور کینیڈا دسویں نمبر پر ہیں۔با اثر ترین ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا 12وں، متحدہ عرب امارات کا 14 واں اور بھارت کا 15واں نمبر ہے۔ برادر اسلامی ملک ترکی کو دنیا کا 20واں ، ایران کو 32واں اور ملائیشیا کو 43واں با اثر ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ با اثر ترین ممالک کی صف میں پاکستان کا نمبر 44واں ہے۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…