ماسکو(این این آئی)پاکستان نے روس کے ساتھ 9 ارب ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان روس سے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز، ائیرڈیفنس میزائل سسٹم، ٹینک اور جنگی بحری جہاز خریدے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق روسی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ پاکستان روس سے دفاعی معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ روس بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان روس سے 9 ارب ڈالرز تک کا دفاعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔پاکستان روس سے 9 ارب ڈالرز کے عوض جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز، ائیرڈیفنس میزائل سسٹم، ٹینک اور جنگی بحری جہاز خریدنے کا خواہاں ہے جبکہ روس بھی پاکستان کے ساتھ اس دفاعی معاہدے کی تکمیل کا خواہاں ہے تاہم اس حوالے سے پاکستان کے عسکری اور حکومتی حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔دفاعی ماہرین کے مطابق اگر واقعی پاکستان اور روس مذکورہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوگئے، تو یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم ترین دفاعی معاہدہ ہوگا تاہم پاکستان کو اس معاہدے کی تکمیل کے سلسلے میں امریکا کی شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔