پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجٹ کب پیش کیا جائیگا اور وزارت کے معاملات کیسے چلائے جائینگے؟ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی پالیسیوں کااعلان کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )مشیرِخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ میں امور اسی طرح چلانے کی کوشش کریں گے جیسے پہلے چل رہے تھے،آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے مذاکرات سے متعلق بات چیت آگے بڑھائی جائے گی، کیونکہ دونوں فریق انہیں آگے لے جانا چاہتے ہیں، بجٹ 24مئی کو پیش کیا جاسکتا ہے ۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ، ملکی آمدن اور اخراجات پر کام کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکام کو وسط مدتی حکمتِ عملی کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جسے رواں ماہ کے اختتام پر کابینہ کو ارسال کیا جائے گا۔عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ حکومت کے مذاکرات سے متعلق بات چیت آگے بڑھائی جائے گی، کیونکہ دونوں فریق انہیں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ آئی ایم ایف اس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہے، کوشش ہے کہ جلد آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آئے جبکہ وہ آج پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے بھی رابطہ کریں گے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔وزارتِ خزانہ کے امور سنبھالنے کے بعد مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام چیزوں کو اسی طرح لے کر چلنے کی کوشش کریں گے جیسی پہلے چل رہی تھیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے 18 اپریل کو بطور وزیر خزانہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ماہر معیشت، ٹیکنو کریٹ اور سابق وزیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…