اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نےاعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق پرویز خٹک نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے وزیر داخلہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھلانا درست رویہ نہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ان حالات میں پارٹی میں کوئی
اختلاف نہیں چاہتا لیکن اختلاف رائے کا اظہار ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک آج وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے،جس کے دوران وہ وزیر اعظم کے سامنے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے غلام سرور نے بھی وزارت پٹرولیم چھوڑ کر سول ایوی ایشن کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد میں وہ مان گئے ۔