اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں وسیع پیمانے پر ردوبدل کے دوران شیخ رشید کا منظر سے اوجھل ہونا اور خاموشی نے سیاسی حلقوں میں تجسس پیدا کیا ہوا ہے ۔اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی وزراء اور ترجمان بھی اس صورتحال پر تبصرے اور تجزئیے کرنے میں مصروف ہیں تو ایسے میں شیخ رشید جو ہراہم اورمشکل موقع پر اپنا مؤقف اور حکومت کا دفاع کرنے کے لئے ٹی وی سکرین پر موجود ہوتے ہیں ان کے بارے میں
کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں کیا کررہے ہیں اور ان کی خاموشی کی وجہ کیا ہے۔ یہ چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں کہ ’’پنڈی بوائے‘‘کی خاموشی کاتعلق اسی صورتحال سے تو نہیں ہے۔ یہاں یہ بات یاد رہے شیخ رشید نے گوکہ اعلانیہ طور پر اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا لیکن وہ موجودہ حکومت میں اطلاعات ونشریات کی وزارت کے خواہشمند ضرور رہے ہیں۔لیکن حکومت کی جانب سے یہ عہدہ اب فردوس عاشق اعوان کو سونپ دیا گیا ہے ۔