جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

غلام سرور کی تحریک انصاف چھوڑنے کی دھمکی، عمران خان شدید غصے میں، دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں تو ہو رہی ہیں لیکن میں اس بات پر تاحال قائم ہوں کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے والے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ آج کل عمران خان کافی غصے میں ہیں اسی وجہ سے ایسے فیصلے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ جس نے جانا ہے وہ چلا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو غلام سرور خان نے صاف کہہ دیا کہ اگر میری وزارت سے آپ نے مجھے ہٹایا تو میں ایم این اے شپ چھوڑ دوں گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غلام سرور خان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں رد و بدل کے بعد ناقص کارکردگی پر غلام سرور خان سے پیٹرولیم کی وزارت لے کر انہیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان نے وزارت پیٹرولیم کی جگہ متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا ہے اور وزیر ایوی ایشن کی حیثیت سے اپنی وزارت کا چارج لینے سے بھی انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں فواد چوہدری، غلام سرور خان، شہریار آفریدی اور اعجاز احمد شاہ کی وزارتوں کی تبدیلی کا ذکر موجود ہے۔فواد چوہدری پہلے وزیرِ اطلاعات کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم اب وہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔غلام سرور خان سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کا چارج واپس لے کر وزیر ہوابازی کا چارج دے دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ وزیرِ مملکت برائے داخلہ کی ذمہ داریاں نبھانے والے شہریار آفریدی کو اب وفاقی وزیر برائے ریاستی اور سرحدی علاقوں (سیفرون) کا چارج دے دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کو وزیرِ داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…