نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف نیب کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

19  اپریل‬‮  2019

راولپنڈی (اے این این )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکمران خاندان کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیب ٹیم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل میں ان کا بیان لے گی، سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کے کیس میں فواد حسن فواد سے لاہور جیل میں بیان لے لیا گیا ہے۔نیب ذرائع بتاتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کا بھی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کیس میں بیان لیا جا چکا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق اس کیس میں آئی بی کے سابق سربراہ آفتاب سلطان کو بھی بیان کیلیے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے، گاڑیوں کے کیس میں وزارت خارجہ کے متعلقہ افسروں سے بھی بیانات لیے جا چکے ہیں۔نیب ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پر 30 سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا الزام ہے، یہ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں سارک کانفرنس کے موقع پر وزارت خارجہ نے خریدی تھیں۔نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی گاڑیوں کے غلط استعمال کے متعلق نامعلوم شکایت پر تحقیقات کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…