بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

اسد عمر کے بعدکس کس کی چھٹی ہونیوالی ہے؟ مزید 3وفاقی وزراکے نام سامنے آگئے

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمرکے بعد وزیر صحت عامرکیانی ، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی ،وزیر پٹرولیم غلام سرور کا نمبر ،مشاور ت مکمل کر لی گئی ،وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا پہلا فیز جلد مکمل ہو گا، نجی ٹی وی کے مطابق دو سے تین وزرا کیخلاف کرپشن کے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ،دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے بڑھتا دبائو بھی اس کی ایک وجہ ہے ۔واضح رہے کہ گزشہ روزسینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسد عمر سے آئی ایم ایف پیکیج ملنے سے قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا قلمدان واپس لے لیا جائیگا،کیونکہ حالات کافی خراب ہو گئے ہیں ، جو حکام آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں شریک تھے وہ کہتے ہیں کہ اسدعمر کا طرز عمل ایسے لگ رہا تھا جیسے پاکستان آئی ایم ایف کو قرض دے رہا ہے ،جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پیکیج میں بھی بہت ساری پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں ۔ آئی ایم ایف کا وہ وفد جو رواں ماہ پاکستان آرہا تھا وہ اب اگلے ماہ اسلام آباد پہنچے گا ۔ آئی ایم ایف کا پیکیج اب بجٹ کے بعد ملے گا،عالمی مالیاتی ادارے نے پہلے کہا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں اب انہوں نے یہ مطالبات بھی رکھ دئیےہیں کہ اوگرا کو آزاد کیا جائے اور سبسڈیز ختم کریں،سٹیٹ بینک کی اٹارنی کو حقیقی بنائیں۔اس کے علاوہ سی پیک کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ۔ کون سے پراجیکٹ پر کتنے پیسے خرچ ہوئے؟پاکستا ن کے نیو کلیئر پروگرام پر کتنے اخراجات آئے ؟

چین کیساتھ بنائے جانے والے جے ایف تھنڈ ر کا کیا معاہدہ ہے ؟امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے ، ہمارا اعتماد کا فقدان اتنا ہے کہ آئی ایم ایف والوں نے کہا ہے کہ جو بجٹ بنایا ہے۔ہم دیکھیں گے پھر منظوری دینگے ،عمران خان خود اسد عمر سے تنگ ہیں وہ روزانہ میٹنگز کر رہے ہیں کہ وہ کیا کریں ؟اب مسئلہ ہے کہ اسد عمر کا متبادل کون ہے ؟ان کا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی تک ٹکے ہوئے ہیں۔عمران خان کواسد عمر کو سوچ سمجھ کر رکھنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ہمیں پہلے ہی آئی ایم ایف کے پاس چلے جانا چاہئے تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…