جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

الوداع اسد عمر الوداع۔۔۔!!! جاتے جاتے ایسا ناقابل یقین اعلان کہ پی ٹی آئی قیادت پریشان ہوگئی

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسد عمر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ اب کوئی عہدہ اپنے پاس نہیں رکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین نئے وزیر خزانہ ہو سکتے ہیں جبکہ خودوزیر اعظم عمران خان بھی یہ عہدہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشہ روزسینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسد عمر سے آئی ایم ایف پیکیج ملنے سے قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا قلمدان واپس لے لیا جائیگا،کیونکہ حالات کافی خراب ہو گئے ہیں ، جو حکام آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں شریک تھے وہ کہتے ہیں کہ اسدعمر کا طرز عمل ایسے لگ رہا تھا جیسے پاکستان آئی ایم ایف کو قرض دے رہا ہے ،جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پیکیج میں بھی بہت ساری پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں ۔ آئی ایم ایف کا وہ وفد جو رواں ماہ پاکستان آرہا تھا وہ اب اگلے ماہ اسلام آباد پہنچے گا ۔ آئی ایم ایف کا پیکیج اب بجٹ کے بعد ملے گا،عالمی مالیاتی ادارے نے پہلے کہا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں اب انہوں نے یہ مطالبات بھی رکھ دئیےہیں کہ اوگرا کو آزاد کیا جائے اور سبسڈیز ختم کریں،سٹیٹ بینک کی اٹارنی کو حقیقی بنائیں۔اس کے علاوہ سی پیک کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ۔ کون سے پراجیکٹ پر کتنے پیسے خرچ ہوئے؟پاکستا ن کے نیو کلیئر پروگرام پر کتنے اخراجات آئے ؟چین کیساتھ بنائے جانے والے جے ایف تھنڈ ر کا کیا معاہدہ ہے ؟امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے ، ہمارا اعتماد کا فقدان اتنا ہے کہ آئی ایم ایف والوں نے کہا ہے کہ جو بجٹ بنایا ہے۔

ہم دیکھیں گے پھر منظوری دینگے ،عمران خان خود اسد عمر سے تنگ ہیں وہ روزانہ میٹنگز کر رہے ہیں کہ وہ کیا کریں ؟اب مسئلہ ہے کہ اسد عمر کا متبادل کون ہے ؟ان کا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی تک ٹکے ہوئے ہیں۔عمران خان کواسد عمر کو سوچ سمجھ کر رکھنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ہمیں پہلے ہی آئی ایم ایف کے پاس چلے جانا چاہئے تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…