آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان اختلافات کی افواہیں ،جانتے ہیں زیر گردش اطلاعات پر فیصل واوڈا نے کیا ردعمل دکھایا؟

18  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ افواہیں سننے کو مل رہی ہیں کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی آپس میں کوئی ناراضی چل رہی ہے یا ان کے درمیان کوئی ایشو ہے۔

اس سوال پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے تو چپ سادھ لی مگر محمدمالک نے جواب دیا کہ نہیں اس کی کوئی مصدقہ اطلاع تو نہیں ہے مگر افواہیں ضرور ہیں۔تاہم میرا خیال ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں فوکس اس بات پر نہیں رکھنا چاہیے کہ بزدار حکومت کیسی چل رہی ہے بلکہ وہ یہ دیکھیں کہ صوبے کا نظام کیسا چل رہا ہے کیونکہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کو پنجاب کی بنیاد پر ہی لڑنا ہو گا۔پروگرام میں آگے جا کر فیصل واوڈا نے کاغذات کی گٹھٹری دکھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف یہ سب ثبوت ہیں کیا اس کے باوجود بھی وہ بچ سکتے ہیں۔اپوزیشن کبھی بھی اپنے خلاف مقدمات سے بری نہیں ہو سکتی۔جب حامد میر نے سوال کیا کہ کیا این آر او ہو گا یا نہیں تو اس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ کسی صورت این آر او نہیں ملےگا ۔سینئر صحافی محمد مالک نے اس سوال کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ چند ماہ پہلے تک این آر او ملنے کی نوید تھی مگر اب جو صورت حال بن چکی ہے میری اطلاعات کے مطابق این آر او اب نہیں ہو گا، پہلے ہو جاناتھا اگر ہوتا مگر اب نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…