جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

72گھنٹوں کے دوران پورے پاکستان میں مسلسل بارشیں ،ژالہ باری عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات، بچی ہوئی گندم کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج فارس سے اٹھنے والا ہوا کا شدید کم دبا ئو جنوب مغربی بلوچستان پر اثر انداز ہونا شروع ہوچکا ہے آئندہ چند گھنٹوں کے اندر اندر باقا عدہ طور پر بلوچستان میں داخل ہوگا اور ملک کے چاروں صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا جس کے زیر اثر چاروں صوبوں میں تیز آندھیوں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے آئند ہ 72 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں متوقع آندھیاں گرج چمک بارش و ژالہ باری اور شدید موسمی حالات کی تفصیلی فورکاسٹ جاری کی گئی ہے جس کے تحت بلوچستان میں گوادر پنجگور، تربت، کوئٹہ ،ژوب ،قلات، ڈیر ہ بگٹی ،خضدار، نصیر آباد پسنی ،چمن، قلعہ عبداللہ قلعہ، سیف اللہ ،ہرنائی ،لورالائی ،دالبندین، نوشکی ،نوکنڈی ،واشک، مستونگ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے اس اسپیل سے کم و بیش بلوچستان کے 80 فیصد سے زیاد ہ علاقے متاثر ہوں گے جبکہ گوادر پسنی پنجگوڑ تربت سمیت جنوب مغربی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید موسمی حالات متوقع ہیں جہاں شدید گرج چمک اور آندھی کیساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ ہزارہ پشاور مردان کوہاٹ پاراچنار مانسہرہ مالم جبہ صوابی چارسدہ بنو ٹانک اور ڈیر ہ اسماعیل خان ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے شمال سے لیکر جنوب تک اکثر مقامات پر گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارشیں متوقع ہیں اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب میں بھی مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

راولپنڈی اسلام آباد لاہور گجرانوالہ فیصل آباد سرگودھا سیالکوٹ اٹک مری جھنگ جہلم ساہیوال چکوال ملتان ڈیر ہ غازی خان بہاولپور بہاولنگر تونسہ شریف کو ہ سلیمان بھکر لیہ رحیم یار خان خانپور راجنپور اور عارف والا سمیت بالائی وسطی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

سندھ میں یہ ویسٹرن ڈسٹربینس کراچی سمیت سندھ کے بھی مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا کراچی حیدر آباد سکھر لاڑکانہ جیکب آباد شکارپور کشمور کندھکوٹ گھوٹکی پنوعاقل دادو اور نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف بالائی وسطی اور جنوب مغربی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران میرپور خاص ڈویژن سمیت جنوبی مشرقی اور مشرقی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی یا درمیانی بارش ہوسکتی ہے ۔

جبکہ اس دوران سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن سمیت بالائی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگلے 48 سے 60 گھنٹوں کے دوران متوقع موسلادھار بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کی مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ملک کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے چاروں صوبوں میں متوقع آندھی بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر اپنی فصل کی حفاظت کے لئے جلد از جلد احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…