اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کو3 وفاقی و صوبائی وزراء کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول، عمران خان نے فوراَ ایکشن لے لیا ۔سول تحقیقاتی ادارے کو تحقیقات کی ہدایات جاری کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 وفاقی اور ایک صوبائی وزیر کے خلاف کرپشن اور اقرباپروری کی شکایات تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے سول تحقیقاتی ادارے کو وزراء کے اکاؤنٹس چیک
کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک وفاقی وزیر پر ادارے کا چیئرمین مقرر کرنے کے لیے پیسے لینے کا الزام عائد ہے۔تحقیقاتی ادارے کو وزراء کے خلاف مکمل رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی ہونے جارہی ہے لیکن وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے اس کی سختی سے تردید کی گئی تھی۔