امام کعبہ دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ، جاتے جاتے پاکستانیوں کیلئے کیا خاص پیغام جاری کردیا؟

17  اپریل‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا، میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے۔امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔

امام کعبہ کے ایوان وزیر اعلی پہنچنے پر سردار عثمان بزدار نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ امام کعبہ کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے، سعودی عرب کے بے پایاں تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔اس موقع پر امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا، میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے، میں نے قرآن پاک پاکستانی استاد سے حفظ کیا ہے، پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ بے پناہ لگا رکھتے ہیں۔امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

امام کعبہ نے اس موقع پر تلاوت قرآن پاک بھی کی اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔بعد ازاں امامہ کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی کو ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پاکستان آمد پر امام کعبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکی آمد ہمارے لئے باعث خیر و برکت ہے،آپکے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جبکہ امام کعبہ نے کہا کہ میں پاکستان سے محبتیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں، پاکستان کے عوام نے بہت عزت و احترام اور پیار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…