پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

غریبوں میں اپنا سب کچھ بانٹ دینے کا دعویٰ کرنیوالی تہمینہ درانی کے نام 3فلیٹس نکل آئے ، جانتے ہیں یہ فلیٹس کس کے اکائونٹ سے پیسے نکال کر خریدے گئے؟شہبازشریف نئی مصیبت میں پھنس گئے

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے نام بھی جائیداد کا انکشاف ،تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ تہمینہ درانی کے نام 3 فلیٹس اور جائیدادیں ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ فلیٹس شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرت شہباز کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر خریدے گئے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ میں یہ پیسے بے نامی کھاتوں سے آئے تھے۔

اب نیب نے تہمینہ درانی کو ان کے مختلف کمپنیوں میںشیئرزکے حوالے سے تفتیش کے لیے سوال نامہ بھیج دیا ہے البتہ ان 3 فلیٹس کے حوالے سے نیب نے ابھی تک ان سے سوال نہیں کیا۔ دوسری جانب سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہمینہ درانی سے ان فلیٹس کے حوالے سے سوالات پوچھے جائیں تو مزید انکشافات ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے چند روز پہلے تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ان کے پاس لاہور میں  ایک 10 مرلے کا گھر ہے اور اسلام آباد میں ایک 8 مرلے کا فلیٹ ہےتاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنا تمام پیسہ غریبوں میں بانٹ دینے کا دعویٰ کرنے والی سابقہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کے پاس کئی جائیدایں ہیں۔یادرہے تہمینہ درانی نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان کے پاس کوئی جائیداد یا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے اور انہوں نے اپنے تمام زیور اور پیسہ فلاح کے کاموں کے لیے بانٹ دیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کی بیٹیوں اور اہلیہ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن بعد میں اسے منسوخ کر کے سوالنامہ بھیج دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…