لاہور( آن لائن ) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب میرٹ پر کام کرنے کا خواہاں ہے، نیب کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، افسران بلا جھجک پوری دلجمعی سے کام کریں، ایماندار افسران سرمایہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بیوروکریسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرے گا۔ نیب کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، نیب میرٹ پر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
افسران بلا جھجک پوری دلجمعی سے کام کریں، ایماندار افسران سرمایہ ہیں۔میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر گامزن ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاتفریق عمل پیرا ہیں۔ نیب خیبرپختونخواہ کی کارکردگی کا نیب کی مجموعی کارکردگی میں کلیدی کردار ہے، نیب نے بدعنوان عناصر سے 303 ارب قومی خزانے میں جمع کرائے۔