لاہور(سی پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی غلط رپورٹ بھجوانے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سمیت دو پولیس افسران کو معطل کردیا ہے جبکہ پانچ ماہ قبل لاہور کے علاقے مناواں سے لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی رمشا واپس گھر پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیٹی کی بازیابی کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایت درج کرائی تھی۔
جس کے بعد وزیراعظم آفس نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔وزیر اعظم ہائوس کو پولیس افسران نے رپورٹ ارسال کی جو غلط تھی جس کے بعد اعلیٰ حکام نے پنجاب حکومت کو غلط رپورٹ بھجوانے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سٹیزن پورٹل پر شکایت سے متعلق غلط رپورٹ بھجوانے کامعاملے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور او ایس ڈی سمیت دو افسران کو معطل کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔