اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر اربوں روپے کھانے والے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو علیم خان جیسے کاروباری شخص کو بھی ضمانت دی جانی چاہئے۔ ہفتے کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے .
اگر اربوں روپے کھانے والے ملزمان کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں ہے ضمانت دی جانی چاہئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جارہی ہے۔