اسلام آباد(سی پی پی ) قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ضمانت کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اسلام آبادہائیکورٹ میں جواب جمع کرایا،نیب نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی۔نیب نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کررہے ہیں ۔
سابق صدرآصف زرداری کسی بھی ریلیف کے مستحق نہیں ،آصف زرداری نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی،آصف زرداری نے دھوکا دہی سے فرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی، سابق صدر نے دیگرملزمان سے ملکرنیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب قرض لیا،آصف زرداری نے اثرورسوخ استعمال سے بینک قرض لیا،آصف زرداری نے عدالت کو گمراہ کیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ آصف زرداری کی پارک لین کمپنی میں ضمانت مستردکی جائے۔