جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

بلیک ہول کی تصویر اتنی صدیوں کے بعد ہم تک کیسے پہنچی؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی ہیگ (آن لائن)سائنسدان پہلی بار کائنات کے ایک بڑے راز بلیک ہول کی پہلی تصویر لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ایک دور دراز واقع کہکشاں میں موجود تھا۔یہ بلیک ہول 40 ارب کلومیٹر کے حجم کا تھا یعنی زمین سے تین گنا بڑا جبکہ سائنسدانوں نے اسے عفریت قرار دیا ہے۔

یہ بلیک ہول زمین سے 500 ملین ٹریلین کلومیٹر دور واقع تھا اور اس کی تصویر دنیا بھر سے ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ (ای ایچ ٹی) نامی 8 ریڈیو دوربینوں کے ایک نیٹ ورک نے لی جس کے لیے 200 سے زائد سائنسدانوں نے مل کر کام کیا۔یہ پہلی بار ہے کہ سائنسدان کسی بلیک ہول کی تصویر لینے میں کامیاب ہوسکے جس سے کائنات کے اس راز کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی۔اس تصویر میں مادے کا ایک ہالا دکھائی دے رہا ہے جو بلیک ہول کے گرد دائرے کی شکل میں ہے. جبکہ ہالے کے درمیان سیاہ چیز بلیک ہول ہے۔بلیک ہول اپنی شدید کشش ثقل کی وجہ سے جب ستاروں کو نگلتا ہے تو ستاروں کے ان ٹکڑوں میں رگڑ کی وجہ سے شدید دباؤ پیدا ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ریڈیو لہریں نکلتی ہےاور یہی لہریں ای ایچ ٹی نے ڈٹیکٹ کیں۔ایونٹ ہورائزن ٹیلی اسکوپ کے ڈائریکٹر اور ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نے اس بارے میں بتایا کہ بلیک ہول ہماری کائنات کے چند پراسرار ترین چیزوں میں سے ایک ہیں، اور ہم وہ دیکھ رہے ہیں جس کے بارے میں ہمارا خیال تھا کہ اسے دیکھنا ممکن نہیں، ہم نے بلیک ہول کی ایک تصویر لے لی ہے۔ نیدرلینڈ کی راڈبوڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ہینو فلیکی نے بتایا کہ یہ بلیک ہول ایک کہکشاں ایم 87 میں واقع ہے اور ہم جو دیکھ رہے ہیں وہ ہمارے پورے نظام شمسی کے حجم سے بھی بڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے خیال میں اس وقت کائنات میں موجود چند سب سے بھاری بلیک ہولز میں سے ایک ہے جو کسی عفریت سے کم نہیں یا یوں کہہ لیں کائنات کے بلیک ہول کا ہیوی ویٹ چیمپئن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…