راولپنڈی(آن لائن )نیب نے اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو یکم اپریل کو طلب کر لیا ہے اور انہیں کیس سے متعلق تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان کو آگاہ کیا
گیا ہے کہ وہ اثاثہ جات کیس میں یکم اپریل کو نیب راولپنڈی میں پیش ہو ں اور اس حوالے سے تمام متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔ نیب ذرائع کے مطابق اثاثہ جات کیس کی تمام تفصیلات حاصل کی جاچکی ہے اب خواجہ آصف سے ان کا موقف جانا جائے گا اور اس کے علاوہ ان سے بیرون ملک جائیدادوں پر بھی پوچھ گچھ ہوگی ۔