بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کرائسٹ چرچ میں50نمازیوں کو شہید کرنے کے بعد سفید فام آسٹریلوی دہشتگرد کا اگلا ہدف کیا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پچھلے جمعے کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے حملوں میں 50نمازی شہید ہو گئے تھے ،نیوزی لینڈکی پولیس کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تیسرےہدف کی طرف بڑھ رہا تھا۔

پولیس کاکہناہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے 21ویں منٹ میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا، مسلح شخص کو 2 اہلکاروں نے گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کو مسلح ہو کر حملے کی جگہ پہنچنے میں 10منٹ لگے تھے۔دوسری جانب کیوی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملے کی ویڈیو کے براہ راست مناظر دوران ملازمت دیکھنے والے ایک ملازم کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے۔دریں اثنا وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کو اذان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہِ راست نشر کی جائیگی۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی ہماری خواہش ہے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعے کو۔انہوںنے حملے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوع پہنچنے والے اہل کاروں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا بنانا ہوگی جہاں تشدد پروان نہ چڑھ سکے۔جیسنڈا آرڈرن کرائسٹ چرچ میں کشمیری ہائی سکول بھی گئیں، شہداء میں سے کئی افراد کا تعلق اس سکول سے تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…