واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ خطے کے امن واستحکام کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سینٹ کام کمانڈرجوزف ووٹل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغان امن عمل میں 6 ماہ میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔
جنرل جوزف ووٹل پاکستان کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میزپر آئے، خطے کے امن واستحکام کے لیے پاکستان کا تعاون قابل قدرہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے گزشتہ ماہ 9فروری کو سینیٹ کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ افغانستان کے امن سمجھوتے میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔رواں سال 18 جنوری کو امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔زلمے خلیل زاد نے عمران خان کو افغان امن ومصالحت کے سلسلے میں خطے کے دیگر ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپنے دوروں کے بارے میں بتایا تھا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات کے لیے حمایت جاری رکھیں گے۔اس طرح امریکا افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ خطے کے امن واستحکام کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدر ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سینٹ کام کمانڈرجوزف ووٹل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغان امن عمل میں 6 ماہ میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔جنرل جوزف ووٹل پاکستان کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میزپر آئے، خطے کے امن واستحکام کے لیے پاکستان کا تعاون قابل قدرہے۔