اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے خفت اٹھائی ہے رد عمل کا خدشہ ہے ۔پاکستان میں قوم متحد اور حوصلے بلند جبکہ بھارت میں سیاستدان مودی پر بھروسہ نہیں کرتے ۔ بھارت ہمیشہ مذاکرات سے بھاگا ہے۔ بھارت کی شرکت سے او آئی سی کو پاکستان سے کڑا جواب گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی حالات بہتر نہیں ہے ابھی صرف خاموشی ہے ۔بھارت نے خفت اٹھائی ہے رد عمل کا خدشہ ہے۔ ہمیں ابھی
اپنے کارڈز شو نہیں کرنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی برادری کو پاکستان کا موقف زیادہ مضبوط لگ رہا ہے جو کچھ 4 5, دنوں میں ہوا مودی کو اس کا اندازہ نہیں تھا ۔بھارت کے سیاستدان اب مودی پر بھروسہ نہیں کرتے ۔ بھارت میں سیاسی ماحول ان کے اپنے عوام کے لئے نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں قوم متحد اور حوصلے بلند ہیں ۔او آئی سی میں بھارت کی شرکت سے پاکستان کی جانب سے کڑا جواب گیا۔بھارت مذاکرات سے بھاگا ہے ۔