مودی سرکار نے وہ کام کردیا جو کوئی حکومت نہیں کرسکی تھی،شاہ محمود قریشی نے بڑی خوشخبری سنا دی

3  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے وہ کام کردیا ہے جو کوئی حکومت نہیں کرسکی تھی،مودی کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنلائز کردیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے معاملات میں کود پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، یورپی یونین ، امریکا برطانیہ روس چین ترکی سب گفت و شنید اور کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے لوگ بھی سمجھ چکے کہ صرف ایک چھوٹا طبقہ سیاست کے لیئے قوم کا مستقبل گروی رکھنا چاہتا ہے۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قرارداد میں کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی گئی ہے اور اس کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کی قرارداد میں کشمیر کو خطے کے امن کے لیے کلیدی قرار دیا گیا اور قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے حق دفاع کو تسلیم کیا، پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز او آئی سی اجلاس میں کشمیری عوام کی حمایت پر مبنی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے۔پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی بطور اعزازی مہمان شرکت پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی سیشن کا بائیکاٹ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک نہیں ہوئے تاہم کانفرنس کے دیگر سیشنز میں دفتر خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…