پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارت نے بھارتی فضائیہ کے سینئر افسران کیلئے ایسا حکم جاری کر دیا جس کا کسی کو اندازہ بھی نہ تھا

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سی پی پی )پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے اور بھارتی فضائیہ کی ناکام حکمت عملی پر بھارت نے فضائیہ کے سینئر افسر کو برطرف کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی ناکام کارروائی،پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کی تباہی اور بھارتی پائلٹ کی

گرفتاری پر ائیر مارشل سی ہری کمار کو عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ ایسٹرن ائیرکمانڈ چیف ائیرمارشل رگوناتھ نمبیار کو بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ہر کمار کو جنوری 2017 میں بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا نیا چیف مقرر کیا گیا تھا۔بھارتی حکام کا یہ فیصلہ بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی سرپرائز کارروائی اور اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہونے پر کیا گیا۔بھارتی حکام نے بھارتی فضائیہ کی ناکام حکمت عملی اور پاکستان میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا ہیڈ کوارٹر دہلی میں موجود ہے جو بھارتی فضائیہ کی تقریبا چالیس فیصد ائیربیسز کو کور کرتا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بدھ کی صبح پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو پاک فوج نے مار گرایا تھا۔ بھارت کے طیارے تباہ ہونے کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا جس کے بعد بھارت تلملا اٹھا۔پاک فضائیہ کی جاندار کارروائی میں تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے ایم آئی جی 21 تھے جو دراصل ایک سنگل انجن فلائنگ جیٹ ہے۔ایم آئی جی 21 کی قیمت جب 1959 میں اسے بنایا گیا تھا تب 2.9 ملین ڈالرز تھی ، جبکہ اب اس کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالرز عبور کر چکی ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بھارت کو ان طیاروں کے تباہ ہونے سے 5 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کے پلے ذلت و رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں آیا۔ پاکستان نے بھارت کے طیارے تباہ کیے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا جسے آج امن کے فروغ اور جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…