اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر بھارتیوں کا انداز تبدیل،مودی سے نو ٹو وار کا مطالبہ بہت ہوگیا ’’جنگ نہیں چاہئے‘‘بھارت میں ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 28  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بھارتی شہریوں نے نریندر مودی کی جنگ کی خواہش پر پانی پھیر دیا، بھارت میں سے ’’نو ٹو وار‘‘ ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا اور اسی طرح پاکستانیوں کی جانب سے سے ’’نو ٹو وار‘‘ سمیت جنگ نہیں امن کے ہیش ٹیگ کا مسلسل استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستانیوں کی طرف سے شروع سے ہی مختلف ٹویٹس میں بار بار سے نو ٹو وار کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ہے۔

بنیادی طور پر پاکستان کے عبرت ناک جوابی وار نے انڈین ٹوئٹر ٹرینڈ ہی بدل ڈالا ہے،خوشی کے شادیانے بجانے اور جنگ جنگ کرنے والے اب جنگ نہیں چاہئے کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔معروف انڈین دانشور اور رائٹر سنجوکتا باسو نے ٹویٹ کیا کہ کشمیر سمیت اس المیے میں چار زندگیوں گنوانے کا ایک ہی شخص ذمہ دار ہے جس کا نام نریندر مودی ہے، سب کی کوششیں گرفتار کمانڈر ابھے نندن کو واپس لانے پر مرکوز کرنی چاہئیں۔اسی طرح انانیا شرما نے ٹویٹ کیا کہ وہ پاکستان کی شکر گزار ہیں اور اچھے تاثر کی معترف ہیں۔ ابھے نندن احمق نریندر مودی کے حکم کو مانتے ہوئے الیکشن کے لیے گرفتار ہوگیا۔صدر آل انڈیا پروفیشنلز کانگرنس روکشمانی کماری نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کو جہالت، غربت اور تشدد کے خلاف جنگ لڑنی چاہئے۔رحمان صدیق نے ٹویٹ کیا کہ امید ہے کہ پاکستان ویانا کنونشن کے تحت گرفتار کمانڈر ابھے نندن کے ساتھ اچھا برتائو کرے گا اور جلد بھارت کے حوالے کرے گا۔ رحمان صدیق نے کارگل وار میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ کی تصویر بھی شئیر کی۔ایک اور صارف نے لکھ کہ جنگ میں داخل ہونے کے بعد کچھ بھی اچھا نہیں رہتا۔بھارتی شہریوں نے سوشل میڈیا پر اپنے وزیراعظم نریندر مودی کومذاکرات کی راہ اپنانے کے مشورے دیئے ہیں۔

جو ثابت کرتا ہے کہ بھارتی عوام بھی حکومت کے ساتھ نہیں کیونکہ ایک جانب بھارتی حکومت پر جنگی جنون سوار ہے لیکن دوسری جانب بھارتی عوام اس کے بر عکس موقف اپنائے ہوئے ہے۔یہاں اس بات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ سوشل میڈیا پر کچھ انتہا پسندوں کی جانب سے جنگ کی حمایت میں بھی ٹویٹ کیے گئے ہیں لیکن اب ان کی تعداد اتنی زیادہ نہیں رہی البتہ گزشتہ روز بھارتیوں کی جانب سے ایسے ٹویٹس کیے گئے تھے جس میں جنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کچھ بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستان کے خلاف نا صرف سخت اور غیر اخلاقی زبان کا استعمال کی گیا ہے بلکہ مودی حکومت سے جنگ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے لیکن آج بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ سے نوٹو وار ہی رہا۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ بھارتی عوام بھی اب جنگ نہیں چاہتی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…