ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود کا او آئی سی اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کی موجودگی کی صورت میں شرکت سے انکار،ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں اُٹھ کھڑا ہوا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی موجودگی کی صورت میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہماری قوم یکجا ہے۔

بدھ کو ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آج ترک وزیر خارجہ نے خود ٹیلی فون کرکے مجھ سے رابطہ کیا، ترکی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی سمجھتا ہے بھارت نے برادر اسلامی ملک کے خلاف جارحیت کی ہے، ترک وزیر خارجہ نے کہا او آئی سی میں سشما سوراج کی شرکت کا اب جواز نہیں رہا۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو بھی خط لکھ کر لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جس پر سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کیا اور اپنا کردار ادا کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے حالیہ کارروائی سے معاملات کو بڑھاوا دیا ہے، بھارت دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے، سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے بھارتی حکومت اپنے عوام اور اپوزیشن کو ماموں بنا رہے ہیں، بھارت سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہماری قوم یکجا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا اختلاف او آئی سی یا کسی دوسرے اسلامی ملک سے نہیں، میرا اختلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج سے ہے، اگر سشما سوراج او آئی سی کے اجلاس میں آتی ہیں تو میں اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…