جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوادچوہدری نے استعفیٰ دیا یا نہیں ؟کیا کسی کو وزارت سے بھی ہٹایا جارہا ہے؟ترجمان وزیر اعظم ساری حقیقت سامنے لے آئے

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی وی کی کارکردگی پر تشویش ہے فواد چوہدری استعفے کا علم نہیں، وزیراعظم نے تمام وزراء کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے کسی کو وزارت سے نہیں ہٹایا جا رہا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزارتوں کی تبدیلی وزیراعظم کا اختیار ہے فی الحال کسی کو وزارت سے نہیں ہٹایا جا رہا ، وزیراعظم نے تمام وزراء کو فری ہینڈ دے رکھاہے اور سب وزیروں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے

کا حکم دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے کبھی کسی وزارت میں مداخلت نہیں کی اور کوئی وزیر بھی دوسرے کی وزارت میں مداخلت نہیں کر سکتا ،انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کے ساتھ راجن پور گیا ہوا تھا فواد چوہدری کے استعفے کا علم نہیں ۔ نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے تو انہی کو فواد چوہدری کے استعفے کا علم ہو گا۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم کو بھی پی ٹی وی کی کارکردگی پر تشویش ہے لیکن فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان اختلافات کے معاملات میڈیا پر نہیں آنے چاہئیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…