اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی، پاکستان نے بڑے پیمانے پر افواج کی نقل و حرکت کا اعلان کردیا،دھماکہ خیز اقدام

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سرلنکن وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے ،سری لنکن وزیر خارجہ نے تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کے پاکستانی موقف کی تائید کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر دوست ممالک سے رابطہ شروع کر دیا ہے۔اس حوالے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سری لنکن وزیر خارجہ تلکا مارا پانا سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر خارجہ کی جانب سے سری لنکن ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کا بہترین دوست ہے۔پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر سری لنکن وزیر خارجہ کو سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر سری لنکن وزیر خارجہ تلکا مارا پانا کا کہنا تھا کہ سری لنکا خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے۔محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔سری لنکن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام تنازعات کو پر امن طریقے اور بات چیت سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری جانب ھارت کیجنگی جنون اوردھمکی آمیز رویے پرپاکستان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحدسے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خوف کی فضاء4 نہیں چاہتے۔بھارت کیساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجودہیں۔جنگ مسلط ہوئی توبھرپورجواب دینے کیلئے تیارہیں۔موجودہ حالات میں کرتارپورجیسیاقدامات کو خطرہ لاحق ہے۔پاکستان کیدوست ممالک سیرابطیجاری ہیں۔دوست ممالک کی اخلاقی اورسیاسی حمایت درکارہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔بھارت نیسرجیکل اسٹرائیک کیبھی شواہدآج تک نہیں دیئے۔بھارت کی طرف سیسنجیدگی کامظاہرہ کیاجاناچاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجودہیں۔بھارتی ہائی کمشنراجیبساریہ بھی ابھی تک بھارت میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…