اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی تحائف رکھنے سے معذرت کر لی،63 لاکھ مالیت کے تمام تحائف قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دورہ سعودی عرب کے دوران63 لاکھ روپے کے تحائف دیئے گئے تھے جن میں 48 لاکھ 50 ہزار مالیت کی گھڑی۔
ساڑھے 9 لاکھ کا سونے کا قلم ، ایک لاکھ 35 ہزار کے کف لنکس ، 2 لاکھ پانچ ہزار مالیت کی سونے کی تسبیح ، 2 لاکھ دس ہزار مالیت کی انگوٹھی شامل تھی ۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے یہ تحائف رکھنے سے معذرت کر لی گئی ہے اور انہوں نے تمام چیزیں قومی خزانے میں جمع کروا دیں اور کہا ہے کہ سابق حکومتی عہدیدار ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے ۔