اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ دو وزراء ایوان کو عزت نہیں دے سکتے ان کو ایوان سے دور رکھاجائے ،جب ہاؤس سیشن میں ہو تو آرڈیننس نہیں لایا جا سکتا۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے صحافیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے وزراء پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ جو وزراء ایوان کو عزت نہیں دے سکتے ان کو ایوان سے دور رکھا جائے۔شیری رحمان نے کہاکہ ایوان سے مسلسل غیر حاضری رہنے والے وزراء پر پابندی عائد کی جائے۔شیری رحمان نے کہا کہ آپ وزراء کی عدم موجودگی میں پارلیمان کا اجلاس کیوں بلاتے ہیں؟ شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں ٹی اے ڈی اے نہی چاہیے۔شیری رحمان نے کہاکہ وزراء سمجھتے ہیں پارلیمان کی کوئی حیثیت اور کردار نہی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ وزراء بتائیں ان کے عزائم کیا ہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ ہاؤس میں منسٹرز کو موجود رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین نے بھی بار بار وزراء کو تنبیہ کی۔ شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی وزراء ہاؤس میں بالکل نہیں آئے۔ شیری رحمان نے کہاکہ حکومت نے آرٹیکل 89 یا تو پڑھا نہی یا پڑھنا نہیں چاہتی۔ شیری رحمان نے کہاکہ جب ہاؤس سیشن میں ہو تو آرڈیننس نہیں لایا جا سکتا۔شیری رحمان نے کہا کہ حکومت سے قانون سازی نہیں ہو رہی تو آرڈیننس لائے جا رہے۔