سڈنی( آن لائن ) آسٹریلیا کے شہر کنبیرا اور میلبرن میں واقع پاکستان سمیت متعدد غیر ملکی سفارت خانوں کو مشکوک پارسل موصول ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی پولیس کی جانب سے میلبرن اور کنیبرا میں واقع پاکستان اور برطانیہ سمیت متعدد غیر ملکی سفارت خانوں میں مشکوک پارسل برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد ہونے والی مشکوک اشیا کی تحقیقات جاری ہیں۔میلبرن میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ کے ترجمان کی جانب سے بھی میلبرن میں متعدد حادثات رونما ہونے
کی تصدیق کی گئی ہے، جس سے متعدد سفارت خانوں کے متاثر ہوئے ہیں۔میٹرپولیٹن فائر بریگیڈ سروس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ عملہ مشکوک پارسل کی تفتیش میں وفاقی پولیس کی معاونت کررہا ہے، مشکوک پارسل کا معائنہ ایمرجنسی سروس کا عملہ کررہا ہے۔مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملہ فرانس، اٹلی، نیوزی لینڈ، یونان، بھارت اور جنوبی کوریا کے سفارت میں تحقیقات کررہا ہے جبکہ دیگر ملکوں کے سفارت خانوں میں بھی تحقیق جاری ہے۔