اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنما اورسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نےکہا ہے کہ وہ بیٹیوں سے ملنے کیلئے امریکا میں موجود ہیں، جلد ہی وطن واپس آئیں گے اور ان سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔انہوں نے میڈیا سے
ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس وقت امریکا میں موجود ہوں۔ وہ امریکا اپنی بیٹیوں سے ملنے آئے ہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر بےبنیاد ہیں اور وہ جلد وطن واپس آ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف دو ہفتوں سےملک سے باہر موجود ہیں۔