راولپنڈی( آن لائن )نیب راولپنڈی نے خطیر رقم منی لانڈرنگ ہونے سے بچالی ، نیب نے ای پی آئی کے عہدیدار کے گھر چھاپہ مارکر تقریباً 2کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ۔ یہ رقم بچوں کے حفاظتی بچاؤ پروگرام میں کرپشن کرکے حاصل کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے خطیر رقم منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ نیب نے ای پی آئی کے عہدیدارکے گھر پر چھاپہ مار کر
تقریباًدو کروڑ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی۔ برآمد شدہ رقم میں 9ہزار ڈالر ، دس ہزار پاؤنڈز فارما سویٹکل کمپنی سے کمیشن کے طور پر لی گئی تھی۔ نیب نے یہ کاروائی بچوں کے حفاظتی بچاؤ کے ٹیکوں کے پروگرام میں کرپشن پر کی ۔ یہ پروگرام اقوام متحدہ کی معاونت سے چل رہا ہے۔ برآمد شدہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی جانی تھی ، نیب کے چھاپے کے وقت ای پی آئی عہدیدار گھر پر موجود نہیں تھا۔