جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک ہی دن کون سی دو خوشخبریاں ملیں جن پرحکومت مبارکبادکی مستحق ہے،حکومت کے لوگوں کے بھی پکڑے جانے کا نمبر آگیا،اس کے کیا اثرات ہونگے؟پاکستان کی سیاست میں کون سے تین نئے عناصر متعارف ہونیوالے ہیں؟بڑا کردار کس کا ہوگا؟جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔(بری) کے دور میں آج ملک کو دو خوشخبریاں ملیں‘ پہلی خوشخبری برٹش ائیرویز نے دس سال کے تعطل کے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا‘ اگلے سال جون سے فلائیٹس شروع ہو جائیں گی‘ برٹش ائیرویز نے 20 ستمبر 2008ء کو میریٹ بم دھماکے کے بعد پاکستان کیلئے فلائیٹس بند کردی تھیں‘ فلائیٹس کی بندش کی وجہ سے پاکستان کا بین الاقوامی امیج بری طرح متاثر ہوا اور یہ فضائی تنہائی کا شکار ہوتا چلا گیا‘ برٹش ائیر ویز کا آج کا ۔۔

اعلان پوری دنیا کیلئے منادی ہے پاکستان دہشت گردی کے عفریت کو شکست دے چکا ہے اور ملک اب (مکمل) طور پر محفوظ ہے‘ میں آج کی کامیابی پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ یہ قدم واقعی قابل تعریف ہے ۔۔لیکن (مبارک) کا اصل لمحہ(اس) دن آئے گا جب پی آئی اے ٹیک آف کرے گی‘ پی آئی اے۔۔ اس وقت بھی چار سو ارب روپے کی مقروض ہے‘ ۔۔اس کا ماہانہ خسارہ 2 ارب روپے ہے‘ یہ رقم روزانہ کے حساب سے سات کروڑ روپے بنتی ہے اور یہ تمام ۔۔اہم سٹیشن بند کرتی چلی جا رہی ہے‘ حکومت نے جس دن پی آئی اے کا پہیہ چالو کر دیا اصل جش (اس) دن ہو گااور دوسری خوشخبری بسنت ہے‘ پنجاب میں ۔۔اس سال بسنت منائی جائے گی‘ یہ بھی ایک اچھی خبر ہے اور میں۔۔اس پر بھی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں حکومت اور اپوزیشن دونوں پر پریشر میں ۔۔اضافہ ہو رہا ہے‘ چیئرمین نیب نے آج اپوزیشن کے ساتھ ملاقات کیلئے رضامندی دے دی‘ اپوزیشن کی چار جماعتوں نے 14 دسمبرکو چیئرمین سے ملاقات کیلئے نیب کو خط لکھا تھا‘ چیئرمین نے ملاقات کیلئے حامی بھر لی‘ یہ ملاقات بہت اہم ہو گی کیونکہ ۔۔اس کے بعد نیب حکومت اور اپوزیشن دونوں کا پلڑا برابر کرنے پر مجبور ہو جائے گا‘ حکومت کے لوگ بھی پکڑے جائیں گے‘کیا گورنمنٹ ۔۔اس کیلئے تیار ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ مستقبل قریب میں حکومت کی پرفارمنس پر سوالیہ نشان‘ اپوزیشن کا اتحاد اور نیب کی گرفتاریاں ‘سیاست میں یہ تین نئے عناصر متعارف ہوں گے‘ زیادہ بڑا کردار کون سا ایلیمنٹ ادا کرے گا‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…