اسلام آباد(سی پی پی )سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کیلئے سابق وزیر اعظم کی احتساب آمد پر صحافیوں نے ان کا گھیراؤ کر لیا اور کیمرہ مین پر تشدد کے حوالے سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر نوازشریف کے سکیورٹی گارڈز اور وکلا کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور انہوں نے صحافیوں کو دھکے دیئے‘نوازشریف صحافیوں کی بات سنے بغیر عدالت چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کیخلاف
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ نوازشریف احتساب عدالت پہنچے تو گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعہ پر صحافیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا گھیراؤ کر لیا اور کیمرہ مین پر تشدد پر معذرت کا مطالبہ کیا۔اس پر نوازشریف کے سکیورٹی گارڈز اور وکلانے صحافیوں سے تلخ کلامی کی اور پھر دھکے دیئے،نوازشریف صحافیوں کی بات سنے بغیر عدالت چلے گئے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمرہ مین پر تشدد پر کل معذرت کر لی تھی اور واقعہ کی شدید مذمت کی تھی۔