نیویارک(سی پی پی )پاکستان نے سفارتی محاذ پربڑی کامیابی حاصل کرلی، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف رائے دہی کے حق پر پاکستان کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔بھارت نے کشمیریوں پرمظالم توڑے تو پاکستان نے بھی ان کی مدد کیلئے اپنی سفارتی کوششیں تیزکردیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف رائے دہی کے بنیادی حق کے حوالے سے
پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی۔اقوام متحدہ میں قرارداد پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے پیش کی تھی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حقوق رائے دہی کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کی جنرل اسمبلی میں منظوری بڑی کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کمیٹی نے یہ قرارداد جنرل اسمبلی میں اٹھانے کی سفارش کی تھی۔