جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

زرداری کا دوسرا خوفناک بیان،کیا واقعی نئے الیکشن ہو رہے ہیں؟نوازشریف کے گارڈ کا تشدد اور راجہ بشارت،حنیف عباسی کی بیٹی کاتنازعہ کیا ثابت کررہے ہیں؟شہبازشریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں کیا طے پایا؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم پاکستانی اس ملک کو مدینہ کی ریاست بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم ساتھ ہی یہ بھول جاتے ہیں عاجزی‘ متانت‘ میرٹ‘ انصاف اور برابری‘ مدینہ کی ریاست ان پانچ ستونوں پر کھڑی تھی لہٰذا جب تک قوم بالخصوص حکمران طبقے میں عاجزی نہیں آئے گی‘ اس طبقے میں متانت یعنی سنجیدگی‘ میرٹ پر یقین‘ انصاف کی سپرٹ اور عوام کواپنے برابرحقوق دینے کا حوصلہ پیدا نہیں ہوگا‘ یہ ملک اس وقت تک مدینہ کی ریاست تو دور یہ ریاست بھی نہیں بن سکے گا‘

آپ آج کے دو واقعات دیکھ لیجئے‘ آج میاں نواز شریف کے گارڈز نے سماء ٹی وی کے کیمرہ مین واجد علی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے کے اندر خوفناک تشدد کا نشانہ بنایا‘ آپ یہ مناظر دیکھئے‘ کیمرہ مین کے ہاتھ میں بندوق ہے یا کیمرہ اور یہ گارڈ اس کو کس طرح مار رہا ہے‘ کیا یہ مقبوضہ کشمیر ہے اور یہ کیمرہ مین کشمیری مجاہد ہے اور یہ گارڈ انڈین آرمی کا سولجر ہے‘ یہ کیا ہے؟ اور کیا ہم ان مناظر کے ساتھ اس ریاست کو مدینہ کی ریاست بنا سکتے ہیں‘ میرا خیال ہے حکومت کو اس گارڈ پر اقدام قتل کا کیس بنا کر اسے قرار واقعی سزا دینی چاہیے‘ دوسرا اہم واقعہ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کی راولپنڈی کے ایم ایس کو ٹیلی فون کال ہے‘ راجہ بشارت نے حنیف عباسی کی صاحبزادی کے تبادلے کیلئے کال کی‘ راجہ بشارت اور ایم ایس دونوں کا رویہ غلط تھا‘ ایم ایس کو اس طرح جواب نہیں دینا چاہیے تھا اور حنیف عباسی کی بیٹی کو وکٹمائز بھی نہیں کرنا چاہیے تھا‘ یہ رویئے اور سیاسی مخالفین کے بچوں سے سیاسی انتقام یہ بھی ریاست مدینہ کے راستے میں رکاوٹ ہے‘ ریاست کو اب 71 سال بعد یہ تمام ایشوز بھی فکس کر لینے چاہئیں‘ نہ وزراء کو فون کرنا پڑے اور نہ ایم ایس جواب دیں‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، آصف علی زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کے اعلان کے بعد دوسرا خوفناک بیان جاری کر دیا‘ اس بیان کا مقصد کیا ہے‘یہ ملک میں ارلی الیکشن کی دوسری آواز ہے‘ کیا واقعی نئے الیکشن ہو رہے ہیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا اور آج میاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اسمبلی کی گیلری میں ملاقات بھی ہو گئی‘ ملاقات کی ٹائمنگ بھی بہت اہم ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…